‘کوئی لندن، کوئی جینیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے’
پاک فوج کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ کوئی لندن جبکہ کوئی جینیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے۔
کوئٹہ میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے جاسوس کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ‘را’ کے حاضر سروس ایجنٹ کے بلوچ انتہا پسندوں سے رابطے تھے، دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتا۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ دشمن کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں، عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی لندن تو کوئی جینیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، بلوچستان میں لوگ دشمن کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں، بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ سدھر جائیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ ہمیں شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں، یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں