بلوچستان

گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا قریبی ساتھی ’صنوبر ‘ بھی حب سے گرفتار

کراچی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے حب سے کلبھوشن یادیو کے قریبی ساتھی ’صنوبر ‘ کو گرفتار کرلیا ۔
نجی ٹی وی  کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کے علاقے حب میں کارروائی کی جس دوران ایک اور بھارتی جاسوس کی گرفتاری عمل میں آئی ، صنوبر نامی بھارتی جاسوس گڈانی اور حب میں را کا نیٹ ورک چلارہا تھا اور کلبھوشن یادیو کا قریبی ساتھی تھا ۔ صنوبر کے کالعدم تنظیموں اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطے تھے جبکہ اس نے گڈانی سے آواران تک اپنا نیٹ ورک پھیلا رکھا تھا۔ بھارتی ایجنٹ 2014 میں راکیش کے نام سے بھارت بھی گیا تھا ۔ حب میں سکریپ کا کام زیادہ ہونے کی وجہ سے اس جاسوس نے کباڑیے کا روپ دھار کر ڈیرے جما رکھے تھے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کی جانب سے صنوبر کی گرفتاری کو اہم ترین کامیابی قرار دیا جار ہا ہے جس سے بھارت کے آپریشنز کو کافی نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ حب کا علاقہ کراچی کے انتہائی قریب ہے اور یہاں زیادہ تر سمندری جہازوں کی توڑ پھوڑ اور  سکریپ کا کام ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close