بلوچستان
بلوچستان دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، ”را“ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد سرحدوں کی سکیورٹی سخت کر دی؛ آئی جی ایف سی
کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے اور کل بھوشن یادیوکی گرفتاری کے بعدسرحدوں پرسخت نگرانی کی جارہی ہے تاہم اب بلوچستان میں کوئی بھی حصہ نو گو ایریا نہیں ہے۔
کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مداخلت پر عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور بلوچستان میں عوام کے تعاون سے حالات بہتر ہورہے ہیں ، پاک افغان بارڈرچمن سے گزشتہ68سال سے جاری اسمگلنگ کوروکاگیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہے کہ عوام میں احساس تحفظ پیداکیاجائے ،حالات تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں،اسمگلنگ روکنے سے کسٹم کے ریونیو میں 3سو گنااضافہ ہواپاک افغان بارڈرسے ملحقہ453کلومیٹرطویل سیکیورٹی خندق پرکام مکمل کرلیاگیا ہے۔