بلوچستان

افغان ایجنٹ گرفتاری ”را“ جاسوس کی گرفتاری کا تسلسل ہے: ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان ایجنٹ کی گرفتاری بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے ایجنٹ کی گرفتاری کے سلسلے کی کڑی ہے تاہم چمن سے گرفتار کیے گئے افغان انٹیلی جنس ایجنٹ سے تفتیش جاری ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان انوارالحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور افغانستان اور ایران سے ملحقہ پاکستانی سرحد کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ایجنٹ سے ہر زاویے سے تفتیش کا عمل جاری ہے اوراس کے انکشافات کو قوم کے سامنے رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close