بلوچستان

مقامی لوگوں کے تحفظات دور ہوں گے، گوادر مثالی بندرگاہ اور خطے کا تجارتی مرکز بننے جارہا ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کریں گے اور اسے مثالی بندرگاہ بناکر معاشی ترقی کا مرکز بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے پناہ وسائل سے نوازہ ہے۔بلوچستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہی ضروری ہے ، گوادر کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔بے پناہ وسائل ہونے کے باوجود پینے کا پانی نہ ہونا ہماری نااہلی ہے،گوادر کے عوام کیلئے پینے کا پانی فراہم کریں گے، کبھی کسی نے سنا کہ دبئی میں پانی کا مسئلہ ہوا، گوادر میں دبئی کے طرز کا ڈی سیلرز پلانٹ لگائیں گے۔گوادر میں ایک کروڑ گیلن پانی کی بجائے دو کروڑ گیلن پانی فراہم کریں گے۔
ا ن کا کہنا تھا کہ گوادر خطے کا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے،حکومت مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔سیاسی حکومت کو ہمیشہ پاک فوج کا تعاون حاصل رہا ہے، گوادر اور مکران کے عوام کے تحفظات دور کریں گے،گوادر کو مثالی بندرگاہ بنا کر معاشی ترقی کا مرکز بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close