بلوچستان

نوشکی میں حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی :سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیربلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ نوشکی میںپاک افغان سرحد کے قریب سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے ،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘افغان سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے نوشکی میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے ،انہوں نے کہا کہ یہ اسلحہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کوتخریب کاری کیلئے فراہم کیا جاناتھا ،یہ اسلحہ افغان سیکیورٹی اہلکار ’را‘کے ذریعے لا رہے تھے ۔ ان کا کہناتھا کہ افغان سے اس کی سرزمین ہمارے خلاف استعما ل ہونے کی شکایت کی ہے ۔سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ پکڑے گئے اسلحے مین 25مارٹر گولے ،46راکٹ ،28کلو دھماکی خیز مواد اور 9ہزار گولیاں شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close