بلوچستان

وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی عہدے سے مستعفی

کوئٹہ: کوئٹہ: وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی نے اعلیٰ قیادت کے ساتھ تحفظات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ میر دوستین ڈومکی کا کہنا تھا کہ میری وزارت سے متعلق کابینہ کی پالیسیوں، فیصلوں سے اختلاف رائے اور اپنی وزارت میں مداخلت کی وجہ سے مستعفی ہوا ہوں جب کہ این ٹی ایس کرپشن کی انکوائری کا حکم دینا بھی میرے استعفے کی وجہ ہے کیوں کہ گھپلے رکوانے کے لئے انکوائری شروع کروائی تھی، انکوائری رکوانے کے لئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو چارج دیا گیا ہے۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ میرے اوپر وفاقی وزیر کو لاکر بٹھادیا گیا، اختیارات سلب ہونے پر کام نہیں کرسکا جب کہ ڈاکٹر جنید زیدی کے ہاتھ لمبے ہیں اور انکی بڑی دوستیاں ہیں اور یہ انکوائری کروانا ان کو اچھا نہیں لگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close