بلوچستان

جمہوری واخلاقی اقدار کیساتھ بےلوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں، آّرمی چیف

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ میرا جمہوریت پر پختہ یقین ہے اور جمہوری واخلاقی اقدار کے ساتھ بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ فار یوتھ آف بلوچستان، مواقے اور چیلنجز پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کی طرح باصلاحیت ہیں، 25ہزار بلوچ طلبا اس وقت آرمی کے اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں اور پی ایم اے کاکول میں بلوچستان کے 232 کیڈٹس زیر تربیت ہیں، بلوچ نوجوان کیڈٹ کالجز میں بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج میں بلوچستان کے 20 ہزار بیٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، ان بلوچ فرزندوں میں 600 افسران بھی شامل ہیں جب کہ فضائیہ اور بحریہ میں کام کرنے والے بلوچ شامل کریں تو یہ تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروس کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور سول سروس کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ ٹیلنٹ اس میں آئے جب کہ ہمارے پاس کافی وسائل ہیں صرف انسانی وسائل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close