بلوچستان
سابق چیئرمین بی پی ایس سی اشرف مگسی گرفتار
کوئٹہ: نیب بلوچستان کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کیمشن اشرف مگسی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کیمشن اشرف مگسی کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر گرفتار کیا ہے۔
نیب بلوچستان کا کہنا ہے کہ اشرف مگسی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جس میں رہتے ہوئے اشرف مگسی نے کروڑوں روپے کرپشن کی۔ نیب نے بتایا کہ اشرف مگسی نے اپنے بیٹے، 2 بیٹیوں اور کئی نااہل افراد کو بھرتی کیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے پینسٹھ کروڑ سے زائد رقم برآمد ہوئی تھی جس میں ڈالر، ریال، پاؤنڈز اور زیورات بھی ملے تھے۔ سیکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ فنڈ اور ترقیاتی اسکیموں میں گھپلوں کا بھی الزام ہے