بلوچستان
کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخص قتل
بلوچستان کے دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ایک کلینک میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کلینک میں بیٹھا شیراز نامی ڈاکٹرموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی میت کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد ڈاکٹر شیراز کو قتل کرکے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، عینی شاہدین سے حاصل کردہ تفصیلات کی روشنی میں حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ شہر کا نواحی علاقہ ہے جہاں ماضی میں دہشت گردی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسز کونشانہ بنانا بھی شامل ہے۔