بلوچستان

اللہ نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچالیا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ اللہ نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا ،دہشت گردوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے ،فورسز کا مورال بلندہے ،جو اسلحہ درکار ہوگا دیں گے،کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10،10 لاکھ اور شدید زخمیوں کیلئے 5،5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان بھی کیا،نواب ثنا اللہ زہری کا کہناتھا کہ چرچ میں 400 سے زائدلوگ موجود تھے،اگر دہشتگرد اندر داخل ہو جاتے تھے تو بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا، پولیس فورسزنے10سے15منٹ میں کارروائی کی ،صرف ایک جوان نے کافی دیر تک دہشت گردوں کوروکے رکھا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا،پولیس اور سیکیورٹی فورسزکو شاباش دیتا ہوں،نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ دہشتگردوں کوروکنے والے جوان کوصدارتی ایوارڈکی سفارش کرونگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close