بلوچستان

ہمیں مسلم لیگ (ن) سے نہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اختلاف ہے ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات ضرور ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) سے کوئی اختلاف نہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سیاست کو باقی پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے۔ ہم نے جو بھی کیا اپنا جمہوری حق استعمال کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات ضرور ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) سے کوئی اختلاف نہیں، ہمارے پاس کتنی اکثریت ہے ، یہ دیکھنے کے لیے وقت کا انتظار کیا جائے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ سب سیاست کاحصہ ہے اور مخالفت چلتی رہتی ہے، ہمارے چند ساتھیوں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی جو مناسب اقدام نہیں۔ چند لوگ ہمارے خلاف افواہیں پھیلارہے ہیں لیکن سینیٹ الیکشن رکوانے کے حوالے سے ہم متحرک نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close