بلوچستان

دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کانوائے پہ فائرنگ، 5 اہلکار شہید، 6 زخمی

تربت: تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی تربت سے شپک جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جب کہ فائرنگ سے 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دینے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close