بلوچستان

مدرسے میں دستاربندی، کھانے سے 130 افراد بیمار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع واشک میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک مدرسے کے طلبا سمیت 130 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

واشک کی انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر مدرسے کے طالب علم ہیں جن میں سے 60 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ واقع ضلع کے علاقے ماشکیل میں پیش آیا۔

واشک انتظامیہ نے بتایا کہ ماشکیل ٹاؤن میں واقع ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس تقریب کے شرکا کو کھانا کھلانے کے لیے ایک اونٹ ذبح کرکے اس کے گوشت کا پلاؤ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پلاؤ کھانے سے مجموعی طور پر 130 افراد متاثر ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ماشکیل میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرین کی جان بچانے کے لیے ماشکیل میں واقع ایف سی کی کیمپ کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close