بلوچستان

سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر تفتیشی افسران نے موقف اختیار کیا کہ زیرحراست ملزم نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو نیب نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھرپرکارروائی کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد نقدی، پرائز بونڈ، زیورات اور غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close