بلوچستان

شیعہ ہزارہ قوم کو بدترین نسل کشی و دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ایک سازش اور پلاننگ کے ذریعے گذشتہ کئی دھائیوں سے برادر اقوام کے مابین خلیج پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ جس کی وجہ سے ہماری شاندار روایتوں کو سخت نقصان ہوا اور برادر اقوام کے مابین ہونے والی گفتگو کا تسلسل برقرار نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ ہزارہ قوم کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ نشست میں تنظیم نسل نو ھزارہ مغل کے چئیرمین اصغر علی گلزاری، صفدرعلی تاتاری سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملاقات میں دو طرفہ خیالات کا کھل کر اظہار کیا گیا۔ بی این پی رہنما حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اس گھٹن زدہ ماحول کو دوبارہ ایک صحت مند اور متحمل معاشرے میں بدل دیں۔ شیعہ ہزارہ قوم چونکہ بلوچستان کا حصہ ہیں، اس لئے یہاں کی مجموعی صورتحال سے متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے شیعہ ہزارہ قوم کی نسل کشی کو بدترین بربریت اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود بلوچ قوم کو اپنے برادر ہزارہ قوم کے دکھ درد کا بھرپور احساس ہے۔ مگر بلوچ سماج میں بدامنی، مسخ شدہ لاشیں اور گمشدگیاں اتنی ہیں کہ پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے ہزارہ، بلوچ و پشتون قوم کے درمیان حائل رکاوٹوں کے عنوان پر تخلیقی بنیادوں پر بھی کام کرنے کا عہد کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close