بلوچستان

چمن میں انٹرنیشنل پوسٹ آفس کا قیام عمل میں لایا جائیگا، ڈاکٹر ثاقب عزیز

چمن: وفاقی سیکرٹری برائے پوسٹل سروسز ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ چمن میں انٹرنیشنل پوسٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ پاک افغان بارڈر پر ایک ویئر ہاﺅس بھی بنایا جائے گا، جو انٹرنیشنل سطح پر پوسٹ آفس کا کام کرے گا۔ سی پیک کے سلسلے میں چمن مختلف ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چمن کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کوئٹہ چیف پوسٹ آفس، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سیف اللہ کھیتران اور دیگر ضلعی انتظامی آفیسر بھی موجود تھے۔ وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ثاقت عزیز کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا ایک بڑا منصوبہ بلوچستان میں شروع کیا گیا ہیں اور یہ اسی سلسلے کے کڑی ہیں۔ چمن میں پوسٹل آفس اس وقت موجود ہیں، جو کہ ڈسٹرکٹ سطح پر کام کر رہا ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک پوسٹل ویئر ہاﺅس پاک افغان بارڈر پر قائم کیا جائے گا، جو انٹرنیشنل سطح پر کام کرے گا۔اس سلسلے میں ایف سی آفیسران اور ضلعی انتظامی آفیسران اور کسٹم آفیسران کے ساتھ بھی ملاقات کی گئی ہیں۔ سی پیک کے سلسلے میں چمن میں مختلف ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close