بلوچستان

ہماری جدوجہد کے نتیجے میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی، ائیر چیف

کوئٹہ: پاک فضائیہ میں جے ایف 17 تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں آیا ہے۔ ملکی فضاؤں کی پاسبان پاک فضائیہ میں نئے اسکواڈرن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن قائم کیا گیا ہے، جسے نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے، نئے اسکوارڈن کا نعرہ ” خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا” ہے۔ نئے اسکوارڈن کی تعارفی تقریب کوئٹہ کے پی اے ایف بیس سمنگلی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ ائیر چیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے جب کہ ہم خطےمیں امن کے خواہاں ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے۔ نامساعدحالات اور غیریقینی صورتحال کے باوجود خطے میں امن کے خواہاں ہیں، ان کٹھن حالات کے باوجود ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، ہم نے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے ہرممکن کوشش کی، ہماری جدوجہد کے صلے میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک عظیم صوبہ ہے ا ور ہم سب کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہاں کے لوگوں کا رویہ دوستانہ اورجذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے۔ سی پیک ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس منصوبے سے نا صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تاریخ اور حالت کو بدل دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close