بلوچستان
سیکیورٹی فورسزکا بلوچستان میں آپریشن، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران بلوچستان میں انٹیلی بیسڈ کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے بلوچستان کے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مشتبہ دہشتگردوں کی پناگاہوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں خودکش جیکٹس، آرپی جی راکٹس، سب مشین گنز، باردوی سرنگیں اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔