بلوچستان
گوادر میں دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
ضلع گوادر کے علاقے کلانچ میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے مسلح افراد کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم عسکری بلوچ تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کو سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد نعشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں، جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انکی شناخت کالعدم تنظیم بی آر اے کے سابقہ کمانڈر جمیل کیاء ولد محمد امین، سفر خان ولد مراد بخش اور رئیس خان ولد مراد علی کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ ایک نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔