بلوچستان کے نومنتخب آزاد سینیٹرز ایک عسکری گروپ ہے، میر حاصل خان بزنجو کے بیان کھلبلی مچادی
نیشنل پارٹی کے سربراہ و وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آزاد منتخب ہونے والے سینیٹرز کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ عسکری گروپ ہے۔ ان کو عوام کی حمایت اور تائید حاصل نہیں ہے۔ حقیقی نمائندے ہم ہیں اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر اچھا اور بہتر فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی کا نام چیئرمین سینیٹ کے لئے زیر غور نہیں آیا۔ آج کے اجلاس کے بعد کسی کا نام سامنے آئے گا۔ ہم اتحادی ہیں اور اتحادی کے فیصلوں کو اولیت دیں گے، کیونکہ ہم جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں۔ سینیٹ کا چیئرمین بننے سے بلوچستان کے مسائل کم نہیں ہوں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ اپنے ممبرز پورے کر لیں۔ ہم ایک سیاسی اتحاد میں ہیں اور ہم اپنے گروپ کا ساتھ دیں گے۔ سینیٹ کا چیئرمین بننے سے بلوچستان کے مسائل کم نہیں ہوں گے۔ نواز شریف سے اتحادیوں کی طویل ملاقات ہوئی، اب تک کسی کا نام چیئرمین سینیٹ کے لئے زیر غور نہیں آیا۔ آج کے اجلاس کے بعد نام سامنے آئے گا۔ ہم کوشش کریں گے کہ اپنے نمبرز پورے کرلیں۔ امید کرتے ہیں کہ مشترکہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار لائیں۔