بلوچستان

پانچ سال میں صرف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے 509 افراد قتل، 627 زخمی

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این سی ایچ آر) کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 سال کے دوران کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ہزارہ برادری کے 509 افراد جاں بحق اور 627 زخمی ہوئے۔ این سی ایچ آر بلوچستان کی رکن فضیلہ الیانی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جنوری 2012ء سے دسمبر 2017ء کے دوران ان تمام قیمتی جانوں کا نقصان صرف ایک شہر کوئٹہ میں ہوا۔ اس عرصے میں ہزارہ برادری کے 200 سے زائد افراد تو صرف 2 خودکش حملوں میں مارے گئے۔ این سی ایچ آر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں اور بم دھماکوں نے کوئٹہ میں بسنے والی ہزارہ برادری کی تعلیمی، کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے، فضیلہ الیانی کا کہنا تھا کہ خوف اور دھمکیوں نے ہزارہ افراد کو بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close