بلوچستان

گندم کی بوریوں میں خورد برد

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے الزام میں سابق سیکریٹری خوراک بلوچستان علی احمد بلوچ کو گرفتار کرلیا، ان پر گندم کی بوریوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق علی احمد بلوچ کو سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں ہونے والی تحقیقات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے بعد سابق سیکریٹری خوراک علی احمد بلوچ کی گرفتاری کو نیب نے اہم قرار دیا ہےاور ان سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق علی احمد بلوچ کو گندم کی بوریوں میں خورد برد کے الزام میں پشین سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب نیب نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین سلیم شاہ کو حیدر آباد سے گرفتار کر کے تفتیش کے لیے کراچی منتقل کر دیا

قبل ازیں نیب بلوچستان نے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور زیورات برآمد کئے تھے، جبکہ سابق سیکریٹری کے سہولت کار اسد کو گرفتار کر کے بیکری 57 لاکھ روپے برآمد کئے تھے، ملزم کی مزید نشاندہی پر سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو عدالت کے باہر سے گرفتارکیا تھا۔

گرفتار کئے گئے ملزمان کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہوا ہے، نیب ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نےبہت سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close