بلوچستان
بلوچستان حکومت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
بجٹ کا حجم 277 ارب روپے تک ہوسکتا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 60 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں بجٹ کا کل حجم دو سو ستتر ارب روپے تک ہوسکتا ہے جس میں تعلیم و صحت کے لیے بھی معقول رقم مختص کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے کا آئندہ بجٹ خسارے کا ہوگا جس میں خسارے کا حجم پچیس ارب روپے تک ہوسکتا ہے جب کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ ساٹھ ارب روپے تک ہوسکتا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص آدھی رقم گریٹر کوئٹہ پروگرام کے لیے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے ٹرین منصوبے کے لیے بھی دو ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ تعلیم،صحت، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دیئے جانے کا امکان ہے