Featuredبلوچستان

بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل، کون سے صوبے میں کس کے خلاف آپریشن ہونے لگا ہے، جان کر آپ حیرت زدہ ہوجائیں

بلوچستان بھر میں الیکشن سے قبل امن و امان بحال رکھنے کے لیے مختلف سیاسی، مذہبی اور لسانی جماعتوں میں شامل جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لیے فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں میں پریشر گروپس، اثر و رسوخ رکھنے والے اور اپنی طاقت کے بل بوتے پر عوام کو تنگ کرنے والے تمام جرائم پیشہ افراد و گروپس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کو نظر بند کرنے، تھانوں میں بند کرنے یا مقدمات میں گرفتار کرنے کی کسی ایک تجویز پر عمل کیا جائے گا، بتایا جاتا ہے کہ اس حوالے سے اہم ترین حساس اداروں نے نا صرف کام شروع کردیا ہے بلکہ ایسے گروپوں کی بلا تفریق فہرستیں بھی مرحلہ وار تربیت دی جارہی ہیں، اس سلسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی، مذہبی اور لسانی جماعت کو خاص طور پر ٹارگٹ نہ کیا جائے بلکہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی سے پہلے ان کے نام و کوائف وغیرہ سامنے لائے اور تمام ثبوتوں کے ساتھ کام کیا جائے۔بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ، پشین ، مستونگ ، نوشکی، حب اور خضدار میں ایسے گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں چند کو مکمل سیاسی حمایت حاصل ہے، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اراکین کی جانچ پڑتال اور کارکنوں کے کوائف کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close