بلوچستان

کوئٹہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ چار پولیس اہلکار موٹر سائیکلوں پر منیر مینگل روڈ پر گشت کر رہے تھے کہ مسلح حملہ آوروں نے انھیں ہدف بنا کر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے دو اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

تاحال کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں رواں ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ ان حملوں میں اب تک 19 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close