Featuredبلوچستان

پاکستان کا وہ شہر جہاں سے داعش نے عیسائیوں کو زبردستی بے دخل کرنا شروع کردیا، ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کوئٹہ: بلوچستان پاکستان کے ان علاقوں میں سرفہرست ہے جہاں دہشت گردی کی وارداتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں، صوبے کا دارالحکومت کوئٹہ ان کارروائیوں کا سب سے زیادہ نشانہ بنتا ہے۔ اب کوئٹہ کے متعلق ایسا دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی پریشان ہو جائے گا۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی مسیحی برادری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں شدت پسند تنظیم داعش موجود ہے جو انہیں شہر چھوڑ کر جانے پر مجبور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش نے رواں ماہ مسیحی برادری پر دو حملے کیے ہیں جن میں 6مسیحی جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ سال کرسمس سے کچھ عرصہ پہلے ایک چرچ میں بم دھماکہ بھی کیا گیا تھاجس میں 10افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ان تمام واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیحی برادری کو داعش نشانہ بنا رہی ہے۔

ٹیلیگراف سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ کے مسیحیوں کا کہنا تھا کہ ”اب تک مسیحی برادری کی بڑی تعداد شہر چھوڑ کر جا چکی ہے کیونکہ داعش ہمارے گھروں تک کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں ہم کئی نسلوں سے رہ رہے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں مسیحی 50ہزار سے زائد کی تعداد میں آباد ہیں تاہم اب ان میں سے اکثر یہ شہر چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close