بلوچستان
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 48 مشتبہ افراد زیر حراست
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 48 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔