بلوچستان

میر خالد لانگو کے ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع، کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی

کوئٹہ :سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کے ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے اور کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
 احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس دوران میر خالد لانگو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میر خالد لانگو کو بلاوجہ ریمانڈ پر رکھا ہوا ہے اور اتنے دنوں کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔ میرے موکل کےخلاف کوئی ثبوت نہیں اس لئے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ 
نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس پر دن رات کام کیا جا رہا ہے اور ایسی کوئی بات نہیں کہ اس میں پیش رفت نہیں ہوئی۔ نیب کو اس کیس پر کام کیلئے مزید وقت دیا جائے جس پر عدالت نے میر خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی اور کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close