بلوچستان

فوج بلوچستان کی ترقی میں ہاتھ بٹا رہی ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کی ترقی میں ہاتھ بٹا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ مکران میں سی پیک روڈ کی تکمیل اور تعمیر میں پاک فوج کا بنیادی کردار رہا ہے۔پنجگور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نام نہاد آزادی پسندوں نے بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا جس سے لوگوں کے روزگار تعلیم حتیٰ کہ لوگوں کے رشتوں پر بھی کاری ضرب پڑی ہے اب ان لوگوں کو اپنا نعرہ ترک کرکے واپس آنا چاہیے تاکہ ان کی وجہ سے لوگ جن مشکلات سے گزر رہے ہیں ان کا ازالہ ہوسکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجگور آواران میرا انتخابی حلقہ ہے ان کے مسائل ایک جیسے ہیں دونوں علاقے بلوچستان کے حالات سے متاثر رہے وزیراعلیٰ فنڈز پر عدالت نے پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اب میرے پاس ایسا کوئی فنڈز نہیں کہ میں کسی کی مدد کرسکوں البتہ پنجگور آواران گچک روڈ کی منظوری میری حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے جس پر ڈھائی ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں اور آواران سے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگ ترقی کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں جس کے لیے امن ضروری ہے جب کہ پاک فوج بلوچستان کی ترقی میں ہاتھ بٹا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ مکران میں سی پیک روڈ کی تکمیل اور تعمیر میں پاک فوج کا کلیدی کردار رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close