بلوچستان

کوئلے کی ایک اور کان بیٹھ گئی، 3 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں، چیف انسپکٹر کول مائن نے واقعے میں 3 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان بیٹھنے کے باعث کان میں دبنے والے دیگر 7 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 23 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close