بلوچستان

کالعدم سپاہ صحابہ اور جے یو آئی انتخابات میں مشترکہ طور پہ حصہ لینگی

نام نہاد بدنام زمانہ تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت اور جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں متفقہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ بدنام زمانہ تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر محمد رمضان مینگل اور جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے ضلعی امیر قاری مہراللہ کا کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے گذشتہ انتخابات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کیا، تاکہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونیوالے الیکشن میں قوم پرستوں اور مفاد پرستوں کو عبرت ناک شکست دی جاسکے۔ پانچ سالوں تک اقتدار میں رہ کر عوامی خدمت کی دعویدار جماعت کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کی ذاتی مفادات کے تحت تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس کا مقصد عام انتخابات کو تعطل میں رکھنا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ عام اور ضمنی انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی اگر عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تو پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ ملک اور اسلام مخالف سازشی عناصر کو شکست دینے کیلئے ہماری دیگر مذہبی جماعتوں اور علماء حق سے مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان کوئٹہ کے حلقوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق اپنے فیصلہ پر نظرثانی کریں۔ حلقہ بندیوں سے مذہبی جماعتوں کو ووٹر تقسیم ہوا ہے۔ پانچ سالوں تک اقتدار میں رہنے والی جماعت کی حلقہ بندیوں سے متعلق بوکھلاہٹ اس بات کی نشاندہی ہے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔ 2013ء کے الیکشن میں ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اب 2018ء کے الیکشن میں قوم پرست اور مفاد پرستوں کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالستار شاہ چشتی، مولانا عبدالستار آزاد، عبیداللہ حقانی، حاجی حبیب اللہ، مولوی رحمت اللہ حقانی جبکہ اہلسنت والجماعت کے قاری عبدالولی، حیات معاویہ ایڈوکیٹ، علامہ عبدالرحیم ساجد اور حافظ ایوب معاویہ بھی موجود تھے۔ یاد رہے تکفیری تنظیم اہلسنت والجماعت کوئٹہ نے شیعہ ہزارہ قوم پر ہونے والے خودکش حملوں اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی کھلے الفاظ میں ہمیشہ حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں بھی یہ تنظیم ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close