بلوچستان

مشتاق رئیسانی دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کرپشن کیس کے نامزد ملزمان سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور سابق میونسپل کمیٹی خالق آباد کے اکاﺅنٹنٹ ندیم اقبال کو مزید ریمانڈ کے لیے نیب بلوچستان نےاحتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے سامنے پیش کیا

نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی آفسر کراچی میں ملزم مشتاق رئیسانی کے جائیداد کی چھان بین کر رہا ہے لہذا ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے مشتاق رئیسانی کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،جبکہ اکاﺅنٹنٹ ندیم اقبال کے ریمانڈ میں بھی مزید 15 روز کی توسیع کر دی.

یاد رہے کہ رواں ماہ گیارہ جولائی کو بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کو کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا عدالت نےملزم کو کرپشن کیس میں چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا،اور سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی تھی

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close