بلوچستان

ڈیرہ بگٹی میں سروے کمپنی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی کمپنی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے پھٹنے سے3افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹوبہ نوحقانی میں گیس و تیل تلاش کرنے والے غیر ملکی سروے کمپنی کے سروے کی ٹیم حسب معمول سروے میں مصروف تھی کہ اچانک ان کی گاڑی نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی دھماکے کے باعث گاڑی میں سوارکمپنی کے 3اہلکار عابد حسین، زکریا خان اور اختر خان جاں بحق ہوگئے، زخمی اہلکاروں علی عباس ،محمد وقاص، اکمل خان، حفیظ الرحمن اور ثنا اللہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ،جاں بحق ہونے والوں نمازہ جنازہ پی پی ایل گیس کمپنی سوئی میں ادا کرنے کے بعد میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب اور سندھ سے بتایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close