بلوچستان

سابق وزیراعظم کو سزادینا یا جیل میں ڈالناملکی مفادمیں نہیں،انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے ،اگرہوئے بھی توشفاف نہیں ہونگے: مولانا محمد خان شیرانی

ڈیرہ مراد جما لی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماءاور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو سزادینا یا جیل میں ڈالناملکی مفادمیں نہیں ہے اس سے ملک کے حالات مزید بگڑجائیں گے، انتخابات ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے اگرہوئے بھی توشفاف نہیں ہونگے کیونکہ شفاف کاصرف لفظ رہ جائے گا، جب اے این پی کی بیس لاشیں ایک جگہ سےاٹھائی جائیں تو وہ کس طرح اپنی انتخابی مہم جاری رکھ سکتے ہیں؟۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑے سیاستدان انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کررہے ہیں ،میں نہ تو الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں آئندہ حکومت کا جوبھی عہدہ ہووہ چاہئے الیکشن کا ہویاسلیکشن کا ہومیں کبھی نہیں لوں گا،بہت سے امیدواروں نے کہاکہ ادارے ہمیں پاس کروائیں گے اورالیکشن کامیاب بنوائیں گے یہ طرز عمل سیاسی ورکریا جماعت کاتونہیں یہ سیاسی ناپختگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کفری طاقتیں مسلمانوں کو کمزورکرنے اورانہیں آپس میں دست وگریباں کرانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، مسلمانوں کو مساجد میں شہید کیا جا رہاہے، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ ایک صفحے پر متحد ہوکرامریکہ اوراس کے حواریوں کو منہ توڑ جواب دیں اسی میں مسلمانوں کی کامیابی کا رازپوشید ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close