بلوچستان
سراج رئیسانی پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ اور داعش بلوچستان کا سربراہ مارا گیا
مستونگ / قلات: مستونگ میں خودکش حملے اور ڈیڑھ سو پاکستانیوں کی شہادت کا سبب بنے والے دھماکے کا ماسٹرمائنڈ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق مفتی ہدایت مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا جو جمعہ کی صبح قلات میں حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران مارا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ مفتی ہدایت داعش بلوچستان کا سربراہ تھا۔