بلوچستان

کوئٹہ : 6 دہشت گردگرفتار‘ تخریب کار ”را“ کے ایجنٹ ہیں : صوبائی وزیرداخلہ

کوئٹہ :کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پکڑے گئے دہشت گردوں نے سریاب روڈاور عالمو چوک پر ہونے والے بم دھماکوں کا اعتراف کر لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ”را“ اور ”این ڈی ایس“ ان لوگوں کو دہشت گردی کے عوض فنڈز فراہم کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جنھوں نے دوران تفتیش یہ اعتراف کیا کہ وہ 16 اکتوبر 2015ءکو سریاب بس دھماکے اور 24 جون 2016ءکو عالمو چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہیں اور اس کےلئے اسپلنجی سے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے انہیں رقم فراہم کی تھی۔

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیرملکی خفیہ ایجنسیاں چند روپوں کی خاطر بلوچ قوم کو ورغلا کر صوبے کو بدامنی اور دہشت گردی کے اندھیروں میں دھکیلنے پر تلی ہوئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کا خاتمہ تب تک ممکن نہیں جب تک بیرونی آقاوں کے ایما پر چلنے والا ایک بھی دہشت گرد اس سرزمین سے ختم نہ ہو جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close