Featuredبلوچستان

بلوچستان میں حکومت اب ’’باپ‘‘ کی ہوگی

بی این پی (عوامی) کے 2 ارکان نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کر دی ہے جس کے بعد حامی اراکین کی تعداد 26 ہو گئی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بی اے پی کو سادہ اکثریت مل گئی ہے، جلد حکومت بنالیں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بی اے پی اور حامی اراکین کی تعداد 26 ہوگئی جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور اب ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں اس لیے جلد حکومت تشکیل دیں گے۔ جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے جب کہ مذہبی جماعتوں اور بلوچستان نیشنل پارٹی سے بھی رابطہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close