بلوچستان
رشتے کے تنازع پر والد نے اپنی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے فقیر آباد میں باپ نے بیٹی پر تیزاب پھینک دیا ،بہن کو بچاتے ہوئے بھائی بھی تیزاب کی زد میں آکر جھلس گیا۔پولیس کے مطابق رشتے کے تنازعہ پر والد نے طیش میں آکر اپنی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا ،بہن کو بچاتے ہوئے بھائی بھی تیزاب سے جھلس کر زخمی ہوگیاہے ،دونوں بہن بھائی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ ملزم کی تلاش کاکام بھی جاری ہے ۔