بلوچستان

ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان بھی جام شہادت نوش کر گئے

کوئٹہ : کوئٹہ بم دھماکے کے زخمی ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں آج صبح ہونے والے بم دھماکے میں ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان بھی دیگر صحافیوں کی طرح زخمی ہو گئے تھے۔ محمود خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اس سے قبل آج نیوز چینل کے کیمرہ مین شہزاد خان مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے تھے۔ دیگر زخمی صحافیوں میں 92 نیوز کے کیمرہ مین فتح محمد اور دنیا نیوز کے رپورٹر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ اس میں اب تک 63 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close