بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کا صوبے میں تین روزہ سوگ کااعلان

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ملوث ہے جبکہ وزیرداخلہ بلوچستان کہتے ہیں دہشت گرد حملے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کوئٹہ کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا ہے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ دھماکے میں خفیہ بھارتی ایجنسی ”را“ ملوث ہے۔

بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے دھمکیاں تو ملی تھیں لیکن اسپتال دھماکے کی کوئی مخصوص اطلاع نہیں تھی۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے مطابق پاکستان حالت جنگ میں ہے۔ سب کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

بلوچستان کے وزیر صحت رحمت اللہ صالح کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے سے انسانیت کی روح کانپ اٹھی ہے۔ دہشت گردی کے پے در پے وار سہنے والا شہر کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانہ بن گیا ہے جس سے پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close