بلوچستان

الیکشن کمیشن کامیاب انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے: سراج الحق

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کامیاب انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے، پیسوں کے زور پر چند لوگوں کے لیے ایوان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں حکومتیں تو تبدیل ہوتی ہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلتی، غریب نوجوان تعلیم سے آراستہ ہو کر بھی پریشان رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا جبکہ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی الیکشن کمیشن نتائج جاری نہیں کرسکا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی کیوںکہ جماعت اندرونی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم جمہوریت کے لیے اپنا سفر جاری رکھیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی واقعہ ہو جس سے رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہو جائے اس لیے ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔سراج الحق نے کہا کہ اب تک حکومت اور اپوزیشن کا فیصلہ نہیں ہوا کہ کون حزب اختلاف میں ہو گا اور کون اقتدار میں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کے پاس واحد جمہوری راستہ احتجاج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close