راحیل شریف نے کوئٹہ پہنچ کر ایسا حکم دیدیا کہ حکمرانوں کوپریشان کردیا
کوئٹہ میں دھماکے اور 70سے زائد افراد کی شہادت کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف وزیراعظم سے بھی قبل کوئٹہ میں پہنچ گئے اور فوری طورپر کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی جبکہ یہ بھی واضح کیاکہ حساس ادارے ملک بھر میں کسی بھی جگہ پر کارروائیاں کرسکتے ہیں ، ہرجگہ دہشتگردوں کا پیچھاکیاجائے جس کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی آپریشن شروع ہونے کاامکان ظاہر کیاجارہاہے جبکہ اس سے پہلے جنوبی پنجاب میں موثرآپریشن شروع نہ ہونے پر اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان تناﺅکی سی کیفیت پائی جاتی ہے ۔
انتہائی باخبرذرائع نے بتایاکہ آرمی چیف نے ہرحال میں دہشتگردوں اور دہشتگردی سے وابستہ ہرشخص تک پہنچنے کاحکم دیدیا اور حساس اداروں پر واضح کیا کہ وہ ملک بھر میں دہشتگردوں کا پیچھا کریں اور کسی بھی جگہ پر آپریشن کرسکتے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی آپریشن کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہے ہیںجبکہ پیپلزپارٹی کے رحمان ملک سمیت کئی دیگر رہنماءپنجاب میں بھی رینجرزآپریشن کا مطالبہ کرچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت تیارنہیں تھی اور نہ ہی عسکری اداروں کو اس طرح کے اختیارات دیئے جارہے تھے اور شایداسی وجہ سے حکومت کے فوج سے تعلقات بھی کچھ زیادہ اچھے نہیں۔
اب کوئٹہ دھماکے کے بعد آرمی چیف نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں یہ اختیارات خود ہی لے لیے ہیں اور کومبنگ آپریشن کاحکم دیدیاجو ملک کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت کیا جاسکے گا۔