بلوچستان

دہشتگردی پر ہر شہری غمزدہ ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : ثناءاللہ زہری

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ وکلا اور شہریوں کے حوصلے کی داد دیتے ہیں شہداکا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی جو جنگ شروع ہو گئی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سول اسپتال  کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی پر ہر شہری غمزدہ  ہے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مفاد بلوچستان سے ہی وابستہ ہے کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وکلا اور شہریوں کے حوصلے کی داد دیتےہیں صحافیوں کا ٹارگٹ کر کے  حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  دہشت گرد امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close