کوئٹہ :نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے،گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ جام کمال 39 ووٹ حاصل وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف اپوزیشن اتحاد کے یونس زہری 20 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔
گورنر ہاﺅس بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہو گی جس میں گورنر محمد خان اچکزئی نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال سے حلف لیں گے، تقریب میں نومنتخب ارکان اسمبلی،سول اور ملٹری افسران کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔