بلوچستان

مودی کے بیان‘ بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچوں میں غم و غصہ‘ شہرشہر مظاہرے

کوئٹہ :بلوچستان میں بھارتی مداخلت کیخلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ سبی‘ نصیر آباد‘ ہرنائی‘ چمن‘ ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر شہروں میں محب وطن اور غیور بلوچوں نے بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے نذر آتش کئے اور بھارت کو واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان ہمیشہ متحد رہے گا۔

 مودی کے بیان‘ بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچوں میں غم و غصہ‘ شہرشہر مظاہرے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہری بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیان پر سراپا احتجاج بن گئے۔ مختلف شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں اور بھارتی وزیراعظم کے بیان کی بھرپور مذمت کی گئی۔

baloch2

چمن میں سیکڑوں بلوچ شہریوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔ ہرنائی میں قبائلیوں نے براہمداغ بگٹی کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

baloch3

اس موقع پر بھارتی جھنڈا اور مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

مودی کے بیان‘ بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچوں میں غم و غصہ‘ شہرشہر مظاہرے

ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ بگٹی، گوادر‘ حب‘ پشین‘ سبی‘ نصیر آباد‘ نوشکی‘ تربت‘ بارکھان‘ قلعہ سیف اللہ‘ زیارت‘ لورا لائی میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

baloch6

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close