بلوچستان

براہمداغ بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ سٹی کوئٹہ میں درخواست دائر

کوئٹہ: پاکستان ورکرز پارٹی نظریاتی نے براہمداغ بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ سٹی کوئٹہ میں درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے سٹی تھانے میں پاکستان ورکرز پارٹی نظریاتی کے مرکزی چیئر مین خدائے دوست کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ براہمداغ بگٹی کے خلاف آرٹیکل6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ براہمداغ بگٹی نے اپنے حالیہ بیان میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان بارے بیان کا خیر مقدم کیا تھا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را”براہ راست ملوث ہے جبکہ براہمداغ بگٹی بھارتی ایماءپر کام کرتے ہوئے صوبے میں جاری دہشت گردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگز میں بھی ملوث ہیں ۔ خدائے دوست کاکڑ نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کے ٹی وی اور اخبارات میں شائع بیانات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close