Featuredبلوچستان

سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں، چین

کوئٹہ: پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے بیجنگ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک میں سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

چین کے سفیر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے پریس کلب کا دورہ کیا۔ بعدازاں سفیر یوجنگ نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کی۔ یاؤجنگ نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ سی پیک کا جائزہ لیا گیا اور نئی منصوبوں پر اتفاق رائے قائم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے سی پیک کے تحت وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ سی پیک کو افغانستان کے ذریعے وسطیٰ ایشیائی ممالک سے جوڑا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے رائیں پیدا ہوں گی۔

چینی سفیر نے واضح کیا کہ سی پیک ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں پاکستان کے شہریوں کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا بلوچستان سرمایہ زراعت، لائیو اسٹاک اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعے فراہم کرتا ہے۔

چیمبر آف کامرس کے اراکین نے چینی سفیر سے مطالبہ کیاکہ وہ کوئٹہ میں چینی قونصلیٹ قائم کریں تاکہ کاروباری شخصیات کے لیے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔ جس پر سفیر نے بزنس کمیونیٹی سے وعدہ کیا کہ ان کی درخواست کو بیجنگ کی اعلیٰ قیادت سے زیر بحث لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close