بلوچستان

کوئٹہ : تین مریضوں میں کانگو وائرس پھیل گیا

کوئٹہ : کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں کانگو وائرس سے متاثر مزید تین مریض لائے گئے جن میں کانگو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون سمیت 2 مزید مریض لائے گئے جن میں کانگو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

رواں سال کوئٹہ سے 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک اور حکومت کی جانب سے سے بکرا منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاﺅ کی سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کانگو وائرس سے بچاو کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنی ہو ں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close