بلوچستان

مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا، جام کمال

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے ممتاز عالم دین اور جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں مولانا کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق ایک جید عالم دین اور سینئر سیاستدان تھے، جنہوں نے ساری زندگی اتحاد بین المسلمین اور جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی۔ ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولانا کی شہادت سے ملک ایک ممتاز عالم دین اور سینیئر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close